لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 مئی 2026ء ) وزیر اعلیٰ
مریم نواز شریف کی زیر صدارت
صوبائی کابینہ کا34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلے اور منظوریاں دی گئیں۔
پنجاب کابینہ نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر قائد محمد
نواز شریف، وزیراعظم محمد
شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید
عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
صوبائی کابینہ نے کچے میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعلیٰ
مریم نواز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے نے تیز ترین انشورنس
کمپنی کے قیام پر وزیرِ خزانہ اور سیکرٹری فنانس کی کارکردگی کو سراہا۔
صوبائی کابینہ نے
کمپنی کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ نے چولستان اور کچے کے شہریوں کے لئے آسان شرائط پر”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کے لئے 30ہزار لاٹ کی شناخت کر لی گئی۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم میں اب تک تقریباً2 لاکھ خاندانوں کی ایپلی کیشنز موصول ہوئیں۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کی کڑی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو اپنا کھیت، اپنا روزگارسکیم کی پوری معلومات ایک کلک پر مہیا ہونی چاہیے۔
صوبائی کابینہ نے22 مئی سے 24 اگست تک سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری بھی دیدی۔ اجلاس میں
قائداعظم بزنس پارک (QABP) شیخوپورہ میں مزید 200 ایکڑ رقبے کی توسیع کی منظوری دے دی۔
پنجاب میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ نظام کے نفاذ کی منظوری دیدی۔
مری گلاس
ٹرین منصوبے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی منظوری دے دی۔
پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر (ترمیم) ایکٹ 2026 کے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی۔
پنجاب کنٹرول آف غنڈہ اینڈ اینٹی سوشل بیہویئر ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے مریم کو بتائیں پروگرام کے اہلیت کے معیار اور فنانشل ایلوکیشن میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔
سیلاب سے بچاؤ اور دریاؤں کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ پوٹھوہار میں زراعت کی تبدیلی (Transformation) کے منصوبے اور سبسڈی کی منظوری دے دی۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی تنظیم نو اور استعداد
کار بڑھانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں انسداد پرتشدد انتہاپسندی (Center of Excellence) ایکٹ 2025 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ جدید صوبائی
ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر (PTM&CC) کے قیام کی منظوری دی گئی۔
داتا دربار ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول لینے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب جنرل انشورنس
کمپنی (PGIC) کے قیام کی منظوری دے دی۔ گارمنٹ سٹی اور مختلف انڈسٹریل زونز میں پلاٹوں کی لیز اور کرائے کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔
پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز (SEZs) کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے سپیشل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے ٹیچنگ سٹاف کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دیدی۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ چیف منسٹر اسٹروک انیشیٹو'' (فالج سے بچاؤ کا منصوبہ) کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایکوا کلچر اتھارٹی آف
پنجاب (AAP) کے قیام کی منظوری دی گئی۔ شرمپ اسٹیٹس کے قیام کے لیے جنگلات کی اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی میں دیگ نالہ پر فلڈ بند کی تعمیر کے منصوبے کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔
کسانوں کی شمولیت کے لیے ای ڈبلیو آر (EWR) اور کموڈٹی ٹریڈنگ سسٹم کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی 2025-26 میں راجن پور اور ڈی جی خان کے ہل ٹورنٹس (رود کوہی) کے منصوبوں کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے والے سرکاری کالجوں کے اصل ناموں کی بحالی کی منظوری دے دی۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت جوڈیشل افسران کے لیے نظرثانی شدہ مراعات کی منظوری دے دی۔
سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔ لالہ موسیٰ سے مائیوانہ تک
سڑک کی تعمیر کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے لالہ موسیٰ سے موئیوانہ تک
سڑک جلد از جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سلطان فاؤنڈیشن کے لیے سرکاری زمین کی لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
یو ای ٹی سب کیمپس نارووال کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ
ٹیکنالوجی نارووال بنانے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز 2025 کے رول 91(i) میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ڈیلی گیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024 کے شیڈول میں مختلف اداروں کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔
تحصیل حضرو، ضلع اٹک میں ایڈیشنل سیشن جج کی
عدالت کے قیام کی منظوری دی گئی۔ موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم اور جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے منڈی ٹاؤن، بھکر میں ٹی ڈی اے کوارٹرز کی الاٹمنٹ کو مستقل کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی۔ چیف منسٹر مینارٹی کارڈ کے مستحقین میں اضافے اور اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔
ضلع شیخوپورہ میں 500 ملین روپے کی ترقیاتی سکیموں کی اے ڈی پی میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ ضلع
ساہیوال اور میانوالی میں سڑکوں کی بحالی کی اضافی اسکیموں کی منظوری دے دی۔ ضلع
فیصل آباد میں سڑکوں کی بحالی کی مزید اسکیموں کی منظوری دے دی۔ ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں عطیات کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں ہائٹیک (HITEC) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی کے لیے
چیف جسٹس سے مشاورت کرنے کی منظوری دی گئی۔
لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ تحصیل کوٹ چھٹہ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل سیشن جج کی
عدالت کے قیام کی منظوری دی گئی۔
بینک آف
پنجاب کو ''کلین ایئر پروگرام'' کے لیے مالیاتی ایجنٹ قرار دینے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کے لیے نیو انرجی وہیکل(NEV) پالیسی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب بوائلرز اینڈ پریشر ویسلز سیفٹی بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز (منسوخی) ایکٹ 2026، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترمیم اور پی ایس ٹی ایس (PSTS) کے مختلف رولز 2012 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
پنجاب الیکٹرسٹی ڈیوٹی رولز 2012 میں ترمیم،
پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس انسپکٹریٹ ایکٹ 2018 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ ضلع قصور میں اے ڈی پی کی
سڑک کے منصوبے کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔ بھوربن
مری میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کے لیے زمین کی ضرورت کی حد میں نرمی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں
پاکستان کے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔
لیبر کورٹس
لاہور اور راولپنڈی میں پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ محتسب
پنجاب (Ombudsperson) کے دفتر میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ مظفر گڑھ میں پہلے شرمپ اسٹیٹ (Shrimp Estate) کے مقام اور نام کی تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی آپریشنل ضروریات کے لیے فنڈز کی تخصیص کی منظوری دی گئی۔
اسٹیمپ ایکٹ 1899 میں ترامیم اور دیہی علاقوں میں اسٹیمپ ڈیوٹی کو معقول بنانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو
پنجاب میں صنعت لگانا چاہتا ہے، ضرور لگائے، مکمل معاونت کریں گے۔ صنعت
کار اپنا کنسٹرکشن پلان لے کر آئیں، انڈسٹری لگانے کا عمل بالکل آسان بنایا جائے گا۔ انڈسٹری کیلئے این او سیز (NOCs) اور دیگر منظوریوں میں کوئی رکاوٹ یا مسائل پیدا نہیں ہونے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پہلے خرچ کر کے بعد میں بل بھیج دینا کسی صورت قبول نہیں، ہر خرچے سے پہلے آگاہ کیا جائے۔ حکومت پر واجبات کا بوجھ لادنے کی ذہنیت برداشت نہیں کروں گی، تمام مالی واجبات کوکلیئر کریں۔ حکومت کام کروا لے اور ادائیگی نہ کرے، یہ مجھے قطعاً قبول نہیں۔ اجلاس میں راوت میں 50 بستروں کے ہسپتال کے قیام کے لیے پرانی عمارتوں کو گرانے کی منظوری دی گئی۔
موٹر سائیکل سواروں اور کسان کارڈ ہولڈرز کے لیے ٹارگیٹڈ فیول سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت کے پیش نظر اضافی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے تھانوں کی حدود کی نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ ”اپنا کھیت اپنا روزگار“ اسکیم کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اورنج لائن
میٹرو ٹرین منصوبے کی بقایا رقم کی ادائیگی اور اے ڈی پی میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے شہریوں کو مفت سفر کی سہولت دینے کے لیے اربن بس آپریشنز (رینٹل ماڈل) کی منظوری دیدی۔
پنجاب میں 5,182 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کے لیے سالانہ گرانٹ کی منظوری دے دی۔
پنجاب فلم سٹی اتھارٹی آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی۔
مریم نواز ہسپتالوں اور کلینکس کے لیے فنڈز کی ری اپروپرییشن کی منظوری دے دی۔ نالہ لئی کے معاون نالوں کی صفائی اور ڈرینج کی منظوری دے دی۔
ویسٹ ٹو ویلیو (کچرے سے توانائی) منصوبوں کے لیے سرکاری زمین لیز پر دینے کے قواعد وضوابط کی منظوری دے دی۔
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سڑکوں کی بحالی کے لیے ایل ڈی اے کو گرانٹ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں
پنجاب رورل پائیدار واٹر سپلائی پراجیکٹ کے جغرافیائی دائرہ
کار میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کسان کارڈ کے اجرا اور طریقہ
کار کی منظوری دی گئی۔
گلشن راوی سے بابو صابو تک سروس روڈ کی توسیع کے منصوبے کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کمیٹی کی سفارش کردہ گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے سموگ کے خاتمے کی آگاہی کے لیے
لاہور قلندرز فرنچائز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ پاسکو (PASSCO) سے گندم کے حصول اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے فیصلے کی منظوری دے دی۔
پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (PEIMA) کے لیے 5 ارب روپے سے زائدکی منظوری دے دی۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال
مری کا نام تبدیل کر کے ”جنرل ہسپتال مری“ رکھنے کی منظوری دے دی۔ متاثرہ
پولیو ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خاندانوں کے لیے خصوصی مالی معاوضے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں آغا خان پراپرٹیز (وراثت اور منتقلی) ایکٹ 2026،
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 میں ترمیم اورمختلف پیٹرولیم مصنوعات کو انسداد ذخیرہ اندوزی ایکٹ 2020 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
نئی قائم کردہ واسا (WASAs) کے لیے سیڈ منی اور فنڈز کی منظوری دی گئی۔
ساہیوال اور میانوالی میں سڑکوں کی بحالی کی مزیدسکیموں کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے
پنجاب اور زی جیانگ
(چین) کے درمیان ''فرینڈ شپ پروونس'' تعلقات کے قیام کی منظوری دے دی۔ زرعی زمینوں میں بور ہول سسٹم کے ذریعے گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کوپنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ کچہری چوک فلائی اوور اور انڈر پاس کے نام رکھنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں شاہ جمال،
لاہور میں واقع 2 کنال پراپرٹی کی فروخت/تصفیہ کی منظوری دی گئی۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نئی اسامیوں کے پے پیکیج اور بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ بینک آف
پنجاب کے صدر کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ فیملی ویلفیئر سینٹرز کے کنٹریکٹ ملازمین کی
ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے خصوصی یونٹس میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی
۔پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی سائنسی اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
سول ڈیفنس میں بم ڈسپوزل اسٹاف کی بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ یو وی اے ایس (UVAS)
لاہور اور بہاولپور کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کی منظوری دی گئی۔ محمد
نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر
ملتان کے سلیکشن بورڈ کے رکن کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔سپیشل جج اینٹی
کرپشن کورٹ ڈی جی خان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (PWPA) کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے
پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ
کمپنی (PAMCO) کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اینٹی ٹیرارزم
کورٹ-III
لاہور کے جج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی آف رسولؐ، منڈی بہاؤالدین کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نئے طبی مراکز میں کنٹریکٹ پر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی بھرتی کی منظوری دے دی۔
مالی سال 2025-26 کے لیے کیمیکل کنزیوم بل کی مد میں 583.559 ملین روپے کی منظوری دے دی۔ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔ کیپٹن (ر) سید علی اصغر کو
پنجاب صاف پانی
کمپنی کے سی ای او کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں
صوبائی کابینہ نے 33 ویں کابینہ کے اجلاس کی کارروائی (منٹس) کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و
نجکاری کے 33ویں، 34ویں اور 35ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی بھی منظوری دی گئی۔