Live Updates

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد تنازع کی شرائط بدلنے کی کوشش قرار

منگل 12 مئی 2026 11:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آبنائے ہرمز پر سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد تنازع کی شرائط تبدیل کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غلط، متعصب، سیاسی بنیاد پر مبنی کوئی بھی قرارداد جو ایران کو دفاع کا حق نہ دے سکے وہ ناکام ہوگی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خلیجی ممالک کی حمایت یافتہ امریکی قرارداد منظور ہوئی تو ایران کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات