وفاقی وزیر تجارت سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانےبارے تبادلہ خیال کیا

منگل 12 مئی 2026 12:04

وفاقی وزیر تجارت سے ترکمانستان کے سفیر  کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانےبارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانےبارے تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو منعقد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت اور ترکمانستان کے سفیر نے تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

جام کمال خان نے پاکستان کو وسطی ایشیا کےلئے قدرتی تجارتی گیٹ وے قرار د یتے ہوئے کہا کہ ہماری بندرگاہیں خطے کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ جام کمال نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راستوں اور کاروباری روابط کو مزید فعال بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری فورمز، نمائشوں اور چیمبرز آف کامرس کے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترکمانستان کے سفیر نے علاقائی تجارت اور روابط کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون اور علاقائی رابطہ منصوبوں پر بھی گفتگو کی ۔ فریقین نے تجارت، لاجسٹکس اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔