شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 12 مئی 2026 12:40

شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلی نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو سراہا۔مریم نواز شریف نے شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا، انہوں نے کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔