Live Updates

پیٹرولیم لیوی ؛ حکومت نے صارفین سے 9 ماہ میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول کرلیے

منگل 12 مئی 2026 15:07

پیٹرولیم لیوی ؛ حکومت نے صارفین سے 9 ماہ میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق صارفین سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق جولائی 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 45 ارب جبکہ اگست میں 1 کھرب 15 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں لیے گئے۔ اسی طرح ستمبر میں صارفین سے لیوی کی مد میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔نومبر 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب پیٹرولیم لیوی کی مد میں لیا گیا۔ اسی طرح جنوری 2026 میں صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 24 ارب روپے پیٹرول لیوی وصول کی گئی۔ فروری میں 1 کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :