قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘ اسپیکرقومی اسمبلی

منگل 12 مئی 2026 17:44

قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک بیان میں حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس اور حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

سردار ایازصادق نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش کر رہے ہیں، معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل ہے،قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،پولیس فورس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔