وفاقی دارالحکومت میں 6 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کر دی گئیں

منگل 12 مئی 2026 17:44

وفاقی دارالحکومت میں 6 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کر دی گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) وفاقی دارالحکومت میں 6 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہری ان منڈیوں سے ہی جانور خریدیںمنڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر مویشیوں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں۔منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے ہوئے جن میں پارکنگ، صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

منڈی سے متصل روڈ پر ٹریفک کی روانی کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔دوران دورے منڈی میں بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ دور دراز سے آنے والے بیوپاریاں کو منڈیوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں، منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر مویشیوں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں، شاہراہوں پر عارضی منڈیاں قائم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرز سے پوچھا جائے گا، شہریوں سے التماس ہے صرف سرکاری منڈی سے ہی مویشی خریدیں۔

متعلقہ عنوان :