Live Updates

افغانستان دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا‘ واضح پیغام ہے کہ باز آجائے ،ورنہ اسی زبان میں بات کرنا پڑیگی ، حنیف عباسی

منگل 12 مئی 2026 17:44

افغانستان دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا‘ واضح پیغام ہے کہ باز آجائے ،ورنہ ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کو ایکسپورٹ کر رہا ہے ۔ واضح پیغام ہے کہ باز آ جائے ورنہ پھر ہمیں اسی زبان میں بات کرنا پڑے گی ۔ شہید لیاقت علی خان نے پوری قوم پر احسان کیا جس کا کوئی بدلہ نہیں چکا یا جا سکتا‘ شہید کے اہل خانہ کو80لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔

شہید لیاقت علی خان کے آبائی گاؤں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ‘پوری قوم لیا قت علی کی مشکور ہے جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر خود کش حملہ آور کو روکا اور ایک بڑی تباہی سے ہمیں بچایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے‘ ہماری ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دشمن جس طرح پاکستان میں دہشتگردی میں سر گرم ہے‘ لیا قت علی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے اسے ہمیشہ منہ کی ہی کھانی پڑے گی ۔ انہوں نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کو ایکسپورٹ کر رہا ہے بار با ر کہا ہے کہ وہ یہ سلسلہ بند کرے لیکن اگر وہ نہیں سمجھتا تو ایک بار پھر ہمیں اسی کی زبان میں بات کرنی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی نے پوری قوم پر جو احسان کیا ہے اسکی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی تاہم پاکستان ریلوے کے اندر اپنے شہدا کیلئے احترام کا جذبہ موجود ہے‘ ہم نے شہید کے اہل خانہ کو اسی لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات