مسلسل تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک کے بعد ایک نیا تنازع جنم لینے لگا

منگل 12 مئی 2026 17:46

مسلسل تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک کے بعد ایک نیا تنازع جنم لینے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) مسلسل تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک کے بعد ایک نیا تنازع جنم لینے لگا ۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی سیزن سے میچ فکسنگ اور کالے جادو سمیت کئی بڑے اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بھی میچ فکسنگ کی بازگشت سنائی دیتی رہی ہے۔چند روز قبل سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تین انتہائی آسان کیچز ڈراپ کیے جانے پر شکوک شبہات بڑھ گئے تھے۔

(جاری ہے)

اب ایک اور میچ میں اکشر پٹیل کے انتہائی آسان کیچ کو پکڑنے کی کوشش ہی نہ کرنے پر فکسنگ الزامات کو تقویت ملنے لگی ہے۔گزشتہ روز پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے آسان کیچ پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی بلکہ گیند کو زمین پر گرنے دیا۔ان کی اس حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر آئی پی ایل میں شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلے ہی کالا جادو، چائلڈ لیبر، ڈریسنگ روم میں ویپ پینے جیسے شرمناک تنازعات سامنے آچکے ہیں۔