بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے بد ترین شکست دیدی

منگل 12 مئی 2026 17:44

بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے بد ترین شکست دیدی
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے بد ترین شکست دیدی ۔ جس کے بعد میزبان ٹیم کوسیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ۔ بنگلہ دیش کا دو سو اڑسٹھ رنز کا ہدف شاہینوں کے لئے پہاڑ بن گیا ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹینگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔ قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف ایک سو تریسٹھ رنز بنا سکی ۔

عبد اللہ فضل نے سب سے زیادہ چھیاسٹھ رنز بنائے سلمان علی آغا نے چھبیس اور سعود شکیل نے پندرہ رنز بنائے ۔ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی، جب امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، دوسری وکٹ 57 رنز پر گری تھی جب اذان اویس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری، وہ بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ 119رنز پر گری، جب عبداللّٰہ فضل 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پانچویں وکٹ 121 رنز پر گری تھی جب سلمان علی آغا 26 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے تھے جبکہ چھٹی وکٹ 152 رنز پر گری، سعود شکیل 15 رن بنا کر ا?ؤٹ ہوئے اور ساتویں وکٹ 153 رنز پر گری، محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 154 رنز اور نویں 158 جبکہ آخری وکٹ 163 رنز پر گری، حسن علی 1، نعمان علی 4 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5، تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میزبان ٹیم بنگلادیش نے دوسری اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ 240 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، پہلی اننگز کی 27 رنز کی برتری کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی، پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گری، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 216 رنز پر گری، نجم الحسین شانتو 87 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔بنگلادیش کی 7 ویں وکٹ 225، ا?ٹھویں وکٹ 232 اور نویں 240 رنز پر گری، جس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔بنگلادیش کی طرف سے کپتان نجم الحسین شانتو نے 87 اور مومن الحق 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔