دہشت گردی کے خلاف ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، سہیل آفریدی

منگل 12 مئی 2026 19:57

دہشت گردی کے خلاف ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، سہیل آفریدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ادارے بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی ملاقاتوں اور علاج معالجے میں بھی رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان جس طرح کہیں گی، آج وہی ہوگا۔