عازمینِ حج کی خدمت و سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے،وزیراعظم

بدھ 13 مئی 2026 13:13

عازمینِ حج کی خدمت و سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں وزیرِاعظم کو رواں برس جاری حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ عازمین حج اللّٰہ تعالی کے مہمان ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے ان کی خدمت اور سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔اٴْنہوں نے یہ بھی کہا کہ عازمین حج کو ایئر پورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔