وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی آئی ایم ایف کے مشن سے ملاقات، کلی معیشت کی مجموعی صورتحال، آئندہ وفاقی بجٹ اور اصلاحات کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 13 مئی 2026 12:09

وفاقی وزیر خزانہ  محمداورنگزیب  کی  آئی ایم ایف   کے مشن سے ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کو یہاں پاکستان کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن سے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفد کی قیادت مشن چیف ایواپیٹرووا کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کی کلی معیشت کی مجموعی صورتحال، آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاریوں اور معاشی استحکام کو مضبوط بنانے و پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے حکومت کے جاری اصلاحات کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال، چئیرمین ایف بی آرراشدمحمودلنگڑیال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔ واضح رہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان توسیعی فنڈسہولت پروگرام اورریزیلئینس اینڈسسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام پرعمل درآمدجاری ہے، توسیعی فنڈ سہولت اورریزیلئینس اینڈسسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بدھ کوپاکستان کیلئے 1.3ارب ڈالرکی قسط بھی جاری کردی ہے جوسٹیٹ بینک آف پاکستان کوموصول ہوچکی ہے۔