مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت شہریوں کو 10 ہزارنقد دینے کی منظوری

بدھ 13 مئی 2026 20:25

مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت شہریوں کو 10 ہزارنقد دینے کی منظوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) پنجاب حکومت نے ’’مریم کو بتائیں ‘‘پروگرام کی مد میں ایک ارب روپے تک شہریوں کو کیش دینے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے لئے اہلیت کے معیار اور مالیاتی فنڈنگ میں نظرثانی کی منظوری بھی دیدی گئی،اس پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کو 10ہزار روپے مالی امداد کی فراہمی کے لئے پروگرام جاری رکھا جائے گا۔

ایک ارب روپے کی مکمل تقسیم تک پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایجنڈا بذریعہ سرکولیشن منظورکرلیا،عوامی شکایات کے ازالے ، فوری ریلیف کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔شہری مریم کو بتائیں ایپ اور ہیلپ لائن کے ذریعے 10ہزار روپے تک کیش لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :