wسابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطل ،رہا کرنے کا حکم

جمعرات 14 مئی 2026 04:55

0لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 9 مئی کیس میں سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جنید افضل ساہی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی،عدالت نے شریک ملزم فردوس رائے کی دس سال سزا معطلی کی درخواست خارج کردی،انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

وقاص سعید ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ جنید افضل ساہی نے خود سرنڈر کیا اور 8 ماہ سے جیل میں ہیں،جنید افضل ساہی کو تین سال سزا سنائی گئی،سیاسی بنیادوں پر کیس میں ملوث کرکے سزا سنائی گئی،سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیا جائے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میںپی پی 98 فیصل آباد سے سابق رکن جنید افضل ساہی کو کو نو مئی کیس میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ،ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لئے بغیر سزا سنائی ،استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت منظور کری