سرگودھا سکواش لیگ کا دوسرا ایڈیشن 2026 اختتام پذیر

جمعرات 14 مئی 2026 18:55

سرگودھا سکواش لیگ کا دوسرا ایڈیشن 2026  اختتام پذیر
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”سرگودھا سکواش لیگ“ کا دوسرا ایڈیشن 2026 شاندار مقابلوں کے بعد کامیابی سے اختتام پذیرہوگیا۔ سکوائش لیگ میں گرلز اور بگنرز کی مختلف کیٹیگریز میں 25 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جمخانہ کلب اور ڈویژنل سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے جہاں کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مینز سینئر کیٹیگری میں وسیم جعفر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ شاہ زیب رنر اَپ رہے۔ مینز جونیئر کیٹیگری میں محمد انس، آصف فاتح قرار پائے جبکہ محمد احتشام دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ گرلز کیٹیگری کے فائنل میں عائشہ ممتاز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عنیبا کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بگنرز کیٹیگری میں علی گوہر نے کامیابی سمیٹی جبکہ محمد عبداللہ شیخ رنر اپ رہے۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ایشین بزنس کونسل و فیڈرل پریذیڈنٹ نیشنل پیس کمیٹی محمد خالد شیخ تھے۔ انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور اور چیئرمین کمپری ہینسو گروپ وارث ندیم وڑائچ کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مہمانِ خصوصی محمد خالد شیخ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں نہ صرف نوجوانوں میں نظم و ضبط، مقابلے کا جذبہ اور صحت مند سوچ کو فروغ دیتی ہیں بلکہ قومی اتحاد، حب الوطنی اور یکجہتی کے جذبے کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :