پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے

حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں

جمعرات 14 مئی 2026 17:38

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے ۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو یارکشائر کائونٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی۔