ٹاپ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن کی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی

جمعرات 14 مئی 2026 17:50

ٹاپ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا  اور ہنری پیٹن کی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ایلکس ٹی مشیلسن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لرنر ٹائین پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ،جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ایلکس ٹی مشیلسن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لرنر ٹائین پر مشتمل امریکی جوڑی کو 6-4، 4-6 اور 6-10سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹاپ سیڈڈ فاتح جوڑی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :