جیکب آبادمیں 18ویں آئینی ترمیم، مہنگائی اور سندھ کے وسائل پر قبضے کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
جمعرات 14 مئی 2026 22:26
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑنے، مہنگائی میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور سندھ کے وسائل پر قبضے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی جے یو آئی کے ضلعی دفتر سے نکالی گئی ، ریلی کی قیادت ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، چاکر خان جکھرانی، واحد بخش انڑ، خیر بخش جتوئی، تاج امروٹی، محمد صدیق جتوئی اور محمد فاروق بروہی کررہے تھے، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ڈی سی چوک پہنچی جہاں دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑنے کی کوششیں ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی اور نئے صوبے بنانے یا کراچی اور ساحلی علاقوں کو وفاق کے حوالے کرنے کی کسی بھی سازش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور عوام کی معاشی مشکلات نے زندگی اجیرن بنا دی ہے ، مقررین نے مزید کہا کہ انڈس ڈیلٹا کو میٹھا پانی نہ دینے، دوہرے بلدیاتی نظام کی کوششوں اور گرین انیشیٹو پروگرام کے تحت زمینوں پر قبضے کی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
مزید قومی خبریں
-
ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق جبکہ پانچ زخمی
-
پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی
-
آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 سے 10 ہفتوں میں دے دیا جائے گا، طلال چوہدری
-
فیصل آباد،2 ڈاکو ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
-
بورے والا، قتل میں ملوث جعلی پیر اوراس کا بیٹا گرفتار
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن 24مئی کو منایا جائے گا
-
نوابشاہ، مویشی منڈی میں بیل کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق
-
پیٹرول پمپس انویسٹمنٹ کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ
-
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 1 ارب کی کرپشن کا انکشاف، مقدمہ درج، 10 افسران گرفتار
-
پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کر دیا
-
اس ماہ شاہراہِ بھٹو کو مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،یہ شاہراہ ایم نائن سے منسلک ہوگی،شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.