ملک کے 3 بڑے ڈیموں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ

داسو اور مہمند سمیت ملک کے تین زیر تعمیر بڑے ڈیموں کی تعمیری لاگت میں 257 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ ہو جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مئی 2026 19:22

ملک کے 3 بڑے ڈیموں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2026ء) ملک کے 3 بڑے ڈیموں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ، داسو اور مہمند سمیت ملک کے تین زیر تعمیر بڑے ڈیموں کی تعمیری لاگت میں 257 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ نتفصیلات کے مطابق ملک کے تین بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، لاگت میں اضافے سے تینوں بڑے ڈیمز کی تعمیر انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کی تعمیر کی لاگت میں 115 فیصد اضافہ ہونے تعمیر تعطل کا شکارہوکر رہ گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کی ابتدائی لاگت 3 کھرب 9 ارب روپے،نظرثانی شدہ لاگت 6 ارب 65 کھرب ہے۔اسی طرح داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں 257 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اورداسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی ابتدائی لاگت 4 کھرب 86 ارب ، نظرثانی شدہ لاگت 17 کھرب 37 ارب تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی ابتدائی لاگت 20 کھرب 24 ارب، نظر ثانی شدہ لاگت کا تخمینہ تاحال نہیں لگایا جا سکا ۔مقامی آبادی کی سماجی بہبود اور بحالی کے لئے مختص کردہ رقوم کی تفصیلات بھی پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہیں۔مہمند ڈیم کی تعمیر سے متاثرہ مقامی آبادی کی سماجی بہبود اور بحالی کے لئے 4 ارب 50 کروڑ مقرر کئے گئے ہیں۔داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے لئے 57 ارب 29 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والی مقامی آبادی کے لئے حکومت نے 1 کھرب 77ارب کی رقم مختص کی ہے۔
                                                                                                 

متعلقہ عنوان :