وادی کیلاش میں چلم جوشی تہوار کی تقریبات جاری
فیسٹول کے دوسرے روز آج چتیاک زوشی کی مختلف رسومات ادا کی جائے گی
میاں محمد ندیم
جمعہ 15 مئی 2026
14:38
(جاری ہے)
خیبرپختون خواہ ٹورازم اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سعد کے مطابق جوشی فیسٹیول 17 مئی تک چترال لوئر کیلاش کی تینوں وادیوں میں جاری رہے گا فیسٹول کے پہلے دن وادی رمبور میں چریک پیپی، یعنی دودھ پینے اور تقسیم کرنے کے دن کی رسم منائی جاتی ہے رسم میں تمام لڑکیاں اور لڑکے بکریوں کے باڑوں میں جاتے ہیں اور باڑوں کو جنگلی پھولوں اور اخروٹ کے پتوں سے سجایا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ آپس میں محبت بانٹنے کے لیے تہوار میں دودھ کے ساتھ ساتھ پنیر اور دہی بھی تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ اخروٹ والی روٹی بنا کر تقسیم کرنے کی رسم بھی تہوار کا حصہ ہے فیسٹیول میں روایتی ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا جاتا ہے کیلاشی قبائل کے لیے یہ فیسٹول روحانی وسماجی روایات کا مظہر ہے اس دوران کیلاشی لوگ عبادات کا اہتمام بھی کرتے ہیں جن میں لوگ اپنی اور اپنے مویشیوں کی صحت وسلامتی کے لیے دعائیں کرتے ہیں. یہ تہوار رشتے تلاش کرنے والے نوجوانوں کے حوالے سے بھی معروف ہے اس کے اختتام پر ان لوگوں کے اس مقصد میں کامیابی کے اعلانات کیے جاتے ہیں تہوار کی سرگرمیوں میں گانا اور رقص شامل ہیں جن میں خواتین روایتی نئے کپڑے پہنتی ہیں اور کمیونٹی بھر میں رقص کر کے موسم بہار کا خیرمقدم کرتی ہیں اگرچہ یہ تہوار تین کلاشی وادیوں پر پھیلا ہوا ہے لیکن وادی بمبوریٹ زیادہ آسان عوامی رسائی کی وجہ سے سب سے زیادہ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے یہ تہوار کیلاشی کمیونٹی کے لیے ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے کہ وہ اپنی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور سیاحوں کو راغب کرکے اپنی علاقائی معیشت میں بہتری لا سکے.
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا موبائل کمپنیوں کی صارف سہولت کارکردگی پر جامع جائزہ مکمل، رابطہ مراکزاور ہنگامی مدد نمبروں میں خامیاں سامنے آگئیں
-
انمول پنکی کی عدالت پیشی سے قبل خاتون وکیل جذباتی، سخت سزا دینے کا مطالبہ
-
وادی کیلاش میں چلم جوشی تہوار کی تقریبات جاری
-
آبنائے ہرمز کی محتاجی ختم، تیل کی ترسیل کیلئے امارات کا پائپ لائن منصوبہ تیز
-
عالمی اثر و رسوخ کا بہترین استعمال؛ پاکستان نے ایل این جی کی دوسری کھیپ وصول کرلی
-
صدر کو استثنیٰ مل گیا، یہ اتنی پاک شخصیت کہ اس پر تاحیات کیس نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان
-
ٹرمپ کا دورہ چین مکمل، دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا دعویٰ مگر اختلافات برقرار
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی سیالکوٹ-کھاریاں-راولپنڈی موٹروے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت
-
بری امام میں مکان مسمار کرنے کی مثال نہیں ملتی، محسن نقوی میں کب سے یزیدیت والا رویہ آگیا، دنیش کمار
-
امریکہ کا ایران کے ڈرون نیٹ ورک کی معلومات دینے والوں کیلئے کروڑوں ڈالرز انعام کا اعلان
-
مشعال حسین ملک کا نیٹ ورک فار ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام عالمی ثقافتی و دستکاری میلے کا افتتاح
-
منشیات فروش انمول عرف پنکی کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.