منشیات فروش انمول عرف پنکی کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا

جمعہ 15 مئی 2026 13:35

منشیات فروش انمول عرف پنکی کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) لاہور میں مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف درج ایک اور مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے بعد اس کے خلاف سامنے آنے والے مقدمات کی تعداد چار ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چوتھا مقدمہ سال 2024ء میں تھانہ وحدت کالونی میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ ملزمہ صابراں بی بی کے خلاف درج کیا گیا، جس سے 20گرام کوکین برآمد ہونے کا ذکر متن میں موجود ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ نے دورانِ تفتیش بیان دیا کہ اس نے یہ منشیات کراچی میں انمول عرف پنکی سے حاصل کی تھیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں بھی انمول عرف پنکی کو اشتہاری قرار نہیں دیا گیا جبکہ ملزمہ کا اس کیس میں سی آر او ریکارڈ بھی تیار نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمے سے متعلق مزید قانونی اور تفتیشی پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔