پی ٹی اے کا موبائل کمپنیوں کی صارف سہولت کارکردگی پر جامع جائزہ مکمل، رابطہ مراکزاور ہنگامی مدد نمبروں میں خامیاں سامنے آگئیں
جمعہ 15 مئی 2026 14:55
(جاری ہے)
جائزے کے دوران متعدد صارفین نے رابطہ مرکز سے معاونت کے حصول میں تاخیر اور غیر مثر جواب دہی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
پی ٹی اے کے مطابق ہنگامی مدد نمبروں کی رہنمائی اور مربوط نظام میں بھی مختلف خامیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں بچوں کے تحفظ کی مددگار سہولت 1121 پر کی جانے والی بعض کالیں غلط سمت میں منتقل ہونے کے باعث متعلقہ اداروں تک بروقت نہیں پہنچ سکیں۔اسی طرح بعض علاقوں اور مخصوص موبائل نیٹ ورکس پر ایدھی فانڈیشن، پاکستان ریلویز اور قومی ادارہ برائے قدرتی آفات انتظامیہ کی مددگار سہولیات تک رسائی اور رابطے کے نظام میں بھی فنی خامیاں اور رکاوٹیں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کو صارفین کو بروقت، موثر اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اتھارٹی نے کمپنیوں سے ایک ماہ کے اندر خامیوں کو دور کرکے تفصیلی عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔پی ٹی اے حکام نے کہا کہ صارفین کا تحفظ اور بہتر سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے رابطہ مراکز کی کارکردگی، شکایات کے ازالے اور ہنگامی مدد کی سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا رہے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پی ٹی اے کی مفت مددگار سہولت تک اب تمام موبائل کمپنیوں کے صارفین کی رسائی ممکن بنا دی گئی ہے تاکہ صارفین اپنی شکایات اور مسائل براہ راست اتھارٹی تک پہنچا سکیں۔ماہرین کے مطابق موبائل اور ڈیجیٹل سہولیات پر بڑھتے انحصار کے باعث صارف معاونت اور ہنگامی مدد کی مثر کارکردگی نہایت اہم ہوچکی ہے، جبکہ پی ٹی اے کا حالیہ جائزہ مواصلاتی شعبے میں موجود فنی اور انتظامی مسائل کو بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان بہتر مارکیٹنگ کے ذریعے سیاحت کے شعبے سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے. ٹورازم ڈ ویلپمنٹ فاﺅنڈیشن
-
ایران پر زیادہ صبر نہیں کر سکتے ‘تہران واشنگٹن کے ساتھ جلد معاہدہ کر ئے.ڈونلڈ ٹرمپ
-
چینی وزارتِ خارجہ کا تجارتی معاہدوں پر کیے جانے والے سوالات کا براہِ راست جواب دینے سے گریز
-
امریکی صدر کا دورہ رسمی تقاریب سے بھرپور‘ فریقوں کے درمیان پالیسی کے حوالے سے بہت کم پیش رفت نظر آئی
-
مارکوروبیو کی چین میں مختلف نام کے ساتھ انٹری‘چین کے دورے کے دوران”مارکولو“ہی کہا جائے گا . رپورٹ
-
پاکستان کی ثالثی کا عمل ناکام نہیں ہوا، اِس وقت مشکلات کا شکار ہے، ایرانی وزیر خارجہ
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی طیاروں کے پر کاٹ دیئے
-
پی ٹی اے کا موبائل کمپنیوں کی صارف سہولت کارکردگی پر جامع جائزہ مکمل، رابطہ مراکزاور ہنگامی مدد نمبروں میں خامیاں سامنے آگئیں
-
انمول پنکی کی عدالت پیشی سے قبل خاتون وکیل جذباتی، سخت سزا دینے کا مطالبہ
-
وادی کیلاش میں چلم جوشی تہوار کی تقریبات جاری
-
آبنائے ہرمز کی محتاجی ختم، تیل کی ترسیل کیلئے امارات کا پائپ لائن منصوبہ تیز
-
عالمی اثر و رسوخ کا بہترین استعمال؛ پاکستان نے ایل این جی کی دوسری کھیپ وصول کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.