جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، ٹرک سے 55 کلو چرس برآمد

جمعہ 15 مئی 2026 14:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ٹرک سے 55 کلو چرس برآمد کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے کی ٹیم نے مشتبہ ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے پچپن کلو چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے منشیات اور ٹرک کو تھانے منتقل کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے اس کامیاب کارروائی پر سی آئی اے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :