کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس
ہفتہ 16 مئی 2026 22:55
(جاری ہے)
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں سڑکوں اور کھلی جگہوں پر پھینکنے اور آلائشوں کو پھاڑ نے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینئجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اسسٹنٹ کمشنر کراچی ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید تمام ڈپٹی کمشنرز (بذریعہ ویڈیو لنک) اور بلدیہ عظمی ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے میونسپل کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینئجمنٹ بورڈ اور کنٹونمنٹ بورڈزکے کے افسران نے شرکت کی۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے ٹھکانے لگانے اور اس موقع پر صفائی کے مربوط انتظامات کئے جائیں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آلائیشیں سڑکوں اور کھلی جگہوں پر پھینکنے کی روک تھام کی جاے گی سڑکوں پر یا کھلی جگہوں پر آلائیشیں پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس سلسلہ میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں سب ڈویژن کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ویجیلینس کمیٹیاں قائم کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ اس موقع پر انتظامیہ ٹاون ایڈمنسٹریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مربوط کوششیں کریں گے شہریوں کا تعاون درکار ہو گا اس موقع پر شہر میں کراچی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے آلائیشیں اٹھانے اورٹھکا نے لگانے کی کوششوں اور صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے انتظامیہ کے افسران بلدیاتی اداروں کی رہنمائی اور مدد کریں گے۔فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں سب ڈویژن کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ویجیلینس کمیٹیاں قائم کریں گے ویجیلینس کمیٹیاں مانٹڑنگ کریں گی لائشیں سڑکوں پر پھینکنے کی روک تھام کریں گی جو ملوث ہو گا اس کو قانون کی گرفت میں لائیں گی۔فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں قائم کی جائے والی کمپٹی میں ٹی ایم اے یا بلدیہ عظمی یا کنٹونمنٹ بورڈ کا نمائندہ سالڈ ویسٹ مینئجمنٹ بورڈ کا نمائندہ شامل ہو گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ویجیلینس کمیٹیاں اپنے اپنے علاقہ میں صفائی کی نگرانی اور انتظامات کو یقینی بنائیں گی۔ یقینی بنائیں گی کہ آلائشیں بروقت اٹھاء جائیں۔ویجیلینس کمیٹیاں آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے اور آلائشیں پھاڑ نے کی روک تھام کریں گی اس سلسلہ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت دفعہ 144 نافز کی جائے گی جس کے تحت ویجیلینس کمیٹیاں آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے اور پھاڑ نے والوں کے خلاف ایف آر درج کراسکیں گی فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی آفس آلائیشیں اٹھانے سے متعلق شکایت کے فوری ازالے کے لئے ڈیسک قائم ہوگا جہاں اداروں کے درمیان رابطہ اور تعاون میں مدد کرے گا ریسکیو 1299 پر شہری شکایت کر سکیں گے ان کی شکایت پر متعلقہ فوری ضروری کارروائی کریں گے ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے ضلع میں آلائیشیں اٹھانے کے کام کی رپورٹ عید کے تینوں روز کمشنر کراچی آفس کو بھیجیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بعض اوقات جبر کی بات ماننا بھی سنت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
لیسکو کے اعلیٰ افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، 30 سال بعد پہلی بار بل جمع کروایا
-
پشاور،خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سنیئر افسر کی خود کشی
-
آزاد کشمیر ہو یا پاکستان، ترقی کی واحد علامت اور ضمانت صرف نواز شریف ہیں، بلال اظہر کیانی
-
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ہنگامی رابطہ
-
رواں برس لاہور میں قتل کے 141،اقدام قتل کے 249مقدمات درج
-
ملک مہنگائی ، سیاسی افراتفری، بدامنی کے سنگین مسائل کے نرغے میں ہے‘حافظ نعیم الرحمن
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں،گورنر سندھ
-
راولپنڈی،غیرت کے نام پر میاں بیوی کو زبردستی زہر دے دیا گیا، ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں گورنر سندھ
-
اسلام آباد، حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.