گورنر خیبرپختونخوا کا کے سی ایل کو نوجوانوں کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار، محسن نقوی کے تعاون کی تعریف

کھیلوں سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں گے، مثبت سرگرمیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں: فیصل کریم کنڈی

اتوار 17 مئی 2026 19:35

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کرکٹ لیگ کو نوجوان کرکٹرز کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ چیئر مین پی سی بی محسن نقوی محسن نقوی کی بھرپور سپورٹ کی بدولت کے سی ایل ایک کامیاب لیگ ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں کے سی ایل کی سافٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف کرکٹ کی نہیں ہر کھیل کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی پشاور زلمی میں سات کھلاڑی خیبرپختونخوا سے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سافٹ امیج کھیلوں کے زریعے ہی اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ مثبت سرگرمیوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمشیہ کھلے ہیں۔ سی ای او خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ سہیل احمد کنڈی نے کہا کہ کرکٹ لیگ سے خیبرپختونخوا میں مزید کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آے گا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملیں گے۔تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ ، یاسر حمید سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی