اسلام آباد ہائیکورٹ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی روکنے کا حکم جاری
پروجیکٹ مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ ملے بغیر رہائشیوں نے رہنا شروع کردیا تو کیا سی ڈی اے سو رہا تھا؟ .عدالت کے ریمارکس
میاں محمد ندیم
پیر 25 مئی 2026
18:12
(جاری ہے)
اپیل کنندگان کی جانب سے تیمور اسلم اور علی رضا ایڈووکیٹ جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے بیرون ملک تھے، کل ہی واپس آئے ہیں اس کے باجود میں نے اس حوالے سے جواب جمع کرایا ہے. جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ مکمل کیس تو بعد میں سنیں گے، اسٹے کی حد تک ان کی درخواست ہم نے آج دیکھنی ہے، جس پر سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ یہ اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں تھا تو کیا ان اپارٹمنٹ مالکان کے معاملے کو دیکھا گیا تھا ؟ انہوں نے جس آرڈر کو چیلنج کیا ہے اس کے مطابق بھی ان کا رائٹ تو موجود ہے. وکیل کاشف ملک نے کہا کہ اس پیراگراف کے ساتھ ساتھ سنگل بینچ کا مکمل فیصلہ پڑھنا پڑے گا اس موقع پر عدالت کی ہدایت پر اپارٹمنٹ مالکان سے متعلق فیصلے کا پیراگراف پڑھا گیا جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے ایڈمنسٹریٹر کب تعینات کیا ؟ جس پر اپیل کنندگان کے وکیل علی رضا نے بتایا کہ 12 مارچ 2023 کو سی ڈی اے نے ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا. وکیل سردار تیمور اسلم نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے بورڈ کی ہدایات کے لیے سی ڈی اے نے آج تک وقت مانگا تھا ان کے بقول چیئرمین سی ڈی اے پی بیرون ملک تھے بورڈ میٹنگ کا معاملہ تو بعد کا ہے ریزیڈنس کمیٹی بنائی گئی تھی جو بلڈنگ چلا رہی تھی ہماری گزارش صرف اتنی ہے کہ سی ڈی اے کو تو مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے. وکیل کے مطابق وزیر اعظم نے بھی کمیٹی بنائی ہوئی ہے، ان کی سفارشات آنی ہے، کابینہ سے منظوری ہونی ہے پھر وہ معاملہ سی ڈی اے بورڈ میں جانا ہے کیا یہ چاہتے ہیں کہ عید کے دنوں میں انہوں نے قبضہ لینا ہے؟ وکیل علی رضا نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے مالکان کے رائٹس کو اس سے قبل سی ڈی اے مان چکا ہے 15 یا 18 فیصد لیز کی رقم بھی سی ڈی اے وصول کر چکا ہے. جسٹس انعام امین منہاس نے پوچھا کہ جو لوگ اس بلڈنگ میں داخل ہوئے آپ نے ان کو recognise کیوں کیا ؟ اسی طرح جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ کیا اس بلڈنگ کو مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا تھا ؟سی ڈی اے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک اس بلڈنگ کو مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا . جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دئیے کہ کیا سی ڈی اے سو رہا تھا جب مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تھا اور رہائشیوں نے وہاں رہنا شروع کر دیا ؟ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ اگر بی این پی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرتا تو کیا ان کا کوئی رائٹ نہیں ہو گا ؟ وکیل سی ڈی اے کاشف ملک نے موقف اختیار کیا کہ قانون کا کیس ہے، ان کی اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخلی سے روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ تاحکم ثانی اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے.
مزید اہم خبریں
-
ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات
-
ایرانی عازمین حج کو مکہ میں ’امن اور تحفظ‘ کا احساس
-
سعودی عرب اور پاکستان کو بھی اسرائیل کیساتھ ابراہم معاہدے میں شامل ہوجانا چاہیئے
-
پاکستان موبائل سروسز پر سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات
-
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید(ریٹائرڈ) کا تربیلا ڈیم کا دورہ
-
پاکستان ، چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی روکنے کا حکم جاری
-
ہمارا نکاح ہوچکا، شادی کی تمام تقریبات دھوم دھام سے ہوں گی، مومنہ اقبال کے شوہر کا اعلان
-
ترکیہ میں سیاسی بحران سنگین، پولیس نے اپوزیشن کو دھکے دے کر باہر نکال دیا، آنسو گیس کا استعمال
-
آبنائے ہرمز سے دو جہاز گزر گئے ، ایک پاکستان دوسرا چین کی جانب روانہ
-
صدر شی کے 4 نکاتی امن ایجنڈے کی بھرپور تائید، مسلسل حمایت پر مشکور ہیں.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.