صدر شی کے 4 نکاتی امن ایجنڈے کی بھرپور تائید، مسلسل حمایت پر مشکور ہیں.شہبازشریف
ہم اس وقت تاریخ کے نہایت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، پاکستان اور چین اپنی شاندار دوستی اور سفارتی تعلقات کا 75واں سال منا رہے ہیں، ہماری دوستی کی بنیاد ہمارے بانی رہنماﺅ ں نے رکھی تھی. وزیراعظم کی چین کے عظیم عوامی ہال وفد کے ہمراہ آمد
میاں محمد ندیم
پیر 25 مئی 2026
17:49
(جاری ہے)
وزیراعظم شہبازشریف چین کے عظیم عوامی ہال وفد کے ہمراہ پہنچے جہاں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، گرمجوشی سے مصافحہ کیا گیا، خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا، قومی ترانے بجائے گئے، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا.
اس موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین کے دورے کی پرتپاک دعوت پر آپ کا بے حد مشکور ہوں، آپ کے عظیم ملک کا دورہ کرنا میرے لیے ہمیشہ بے حد خوشی کا باعث ہو تا ہے، جب بھی چین آتے ہیں ہمیں نئی تعمیرات اور عظیم ترقی دیکھنے کو ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ چین کے برادر عوام سے صوبہ شانشی کی کوئلے کی کان میں دھماکے پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے، ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تاریخ کے ایک نہایت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، پاکستان اور چین اپنی شاندار دوستی اور سفارتی تعلقات کا 75واں سال منا رہے ہیں، پاکستان ، چین دوستی کی بنیاد ہمارے بانی رہنماﺅ ں نے رکھی تھی. وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی اور امریکی قیادت کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، نائب وزیر اعظم نے بھی ایران اور خلیجی ممالک میں اپنے ہم منصوبوں سے رابطے کیے، دعا گو ہیں امن ہمیشہ کیلئے بحال ہو انہوں نے کہا کہ ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے سفر پر گامزن ہیں، آج دنیا انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے، خلیجی خطے میں بھی بحران موجود ہے، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں مخلصانہ کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ابھی تہران سے واپس آئے ہیں، فیلڈ مارشل اس اہم دورے کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے، وہ رات بھر سفر میں رہے اور اس ملاقات میں شریک ہوئے. وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن کے حوالے سے کافی پیش رفت ہو چکی ہے، معاملات درست سمت میں آگے برھ رہے ہیں، امن کے قیام اور جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر صدر شی اور چینی قیادت کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ ہم صدر شی جن پنگ کے 4 نکاتی ایجنڈے کی بھرپور تائید کرتے ہیں، نائب وزیر اعظم اور چینی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کیلئے 5 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا، ہمیں مل کر امن کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی، حالیہ بحران نے نہ صرف دنیا کی معیشتوں بلکہ پاکستان کو بھی متاثر کیا. اس موقع پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان نے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے، مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا ہے، پاکستان نے علاقائی امن کیلئے مثبت کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے، چین پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، وزیر اعظم ہم آپ کے ساتھ عملی تعاون کو وسعت دینے کو تیار ہیں.مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی روکنے کا حکم جاری
-
ترکیہ میں سیاسی بحران سنگین، پولیس نے اپوزیشن کو دھکے دے کر باہر نکال دیا، آنسو گیس کا استعمال
-
آبنائے ہرمز سے دو جہاز گزر گئے ، ایک پاکستان دوسرا چین کی جانب روانہ
-
صدر شی کے 4 نکاتی امن ایجنڈے کی بھرپور تائید، مسلسل حمایت پر مشکور ہیں.شہبازشریف
-
31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی،درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان
-
مناسک حج کا آغاز ، لاکھوں عازمین کا لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صداﺅں کے ساتھ منی کا سفر
-
یورپ کے سب سے بڑے دفاعی منصوبے مشکلات کا شکار کیوں؟
-
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا.امریکی وزیر خارجہ
-
پاکستان کو75ممالک کی فہرست سے خارج کروایا جائے جن پر امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی درخواستیں دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے
-
بجٹ کسان، صنعتکار و عوام دوست ہوگا، روزمرہ استعمال کی اشیاء اورادویات کوسستا کیا جائے گا، حذیفہ رحمان
-
توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ‘پاکستان کمزور شرح نمو والا ملک
-
برطانوی وزیردفاع جان ہیلی کے طیارے کا سگنل روسی سرحد کے قریب جام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.