آبنائے ہرمز سے دو جہاز گزر گئے ، ایک پاکستان دوسرا چین کی جانب روانہ
مائع قدرتی گیس سے بھرا جہاز آبنائے ہرمز سے ہوتا ہوا پاکستان کی طرف گیا جبکہ خام تیل کا چینی جہاز تقریبا تین ماہ تک پھنسے رہنے کے بعد اپنے ملک کی طرف روانہ ہوا.رپورٹ
میاں محمد ندیم
پیر 25 مئی 2026
17:58
(جاری ہے)
برطانوی جریدے کے مطابق 28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز کے راستے گزرنے والی ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہے اور یہ انتہائی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ ہے کیونکہ یہاں سے عالمی سطح پر ہونے والی تیل و گیس کی تجارت کا پانچوں حصہ گزرتا ہے یہ ٹینکرز رواں ماہ اس روٹ سے گزرنے والے ان چند جہازوں میں شامل ہیں جس کے استعمال کی ہدایت ایران کی جانب سے کی گئی ہے.
پچھلے ہفتے خام تیل کے بہت بڑے جہاز چین اور جنوبی کوریا کی طرف جاتے ہوئے گزرے تھے جن میں تقریبا 60 لاکھ بیرل خام تیل تھا شپنگ ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنیوں کیپلر اور ایلسیگ کے مطابق پاکستان جانے والا جہاز کے منگل کو اپنی منزل پر پہنچنے اور کارگو اتارنے کی توقع ہے یہ 28 مارچ کو قطر کی راس لفان بندرگاہ سے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا. ڈیٹا کے مطابق چین جانے والا جہاز ویرونا ہفتہ کو آبنائے ہرمز سے نکلا اور اس کے 12 جون کو چین کے مشرقی علاقے میں واقع ننگبو بندرگاہ تک پہنچنے کی امید ہے جہاں وہ اپنا کارگو اتارے گا سنگاپور کے جھنڈے تلے سفر کرنے والا جہاز کو ایشیا کی سب سے بڑی ریفائنری یونیپک نے چارٹر کیا تھا اور اس میں 20 لاکھ بیرل کے قریب خام تیل موجود ہے جو کہ اس نے 26 فروری کو عراق میں بصرہ کی بندرگاہ سے لوڈ کیا تھا، جس کے دو روز بعد جنگ شروع ہو گئی تھی اور اس کو سفر روکنا پڑا تھا. جنگ شروع ہونے سے قبل آبنائے ہرمز سے اوسطا ایک سو 25 سے ایک سو 40 تک جہاز روزانہ گزرتے تھے، تاہم اس کی بندش سے یہ تعداد سمٹ کر انتہائی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں توانائی کے بحران نے سر اٹھایا ہے اس وقت بھی کئی جہاز آبنائے ہرمز کے اردگرد کے علاقوں میں موجود ہیں اور وہ گزر نہیں پا رہے جن میں 20 ہزار کے قریب کارکن بھی پھنسے ہوئے ہیں.مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی روکنے کا حکم جاری
-
ترکیہ میں سیاسی بحران سنگین، پولیس نے اپوزیشن کو دھکے دے کر باہر نکال دیا، آنسو گیس کا استعمال
-
آبنائے ہرمز سے دو جہاز گزر گئے ، ایک پاکستان دوسرا چین کی جانب روانہ
-
صدر شی کے 4 نکاتی امن ایجنڈے کی بھرپور تائید، مسلسل حمایت پر مشکور ہیں.شہبازشریف
-
31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی،درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان
-
مناسک حج کا آغاز ، لاکھوں عازمین کا لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صداﺅں کے ساتھ منی کا سفر
-
یورپ کے سب سے بڑے دفاعی منصوبے مشکلات کا شکار کیوں؟
-
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا.امریکی وزیر خارجہ
-
پاکستان کو75ممالک کی فہرست سے خارج کروایا جائے جن پر امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی درخواستیں دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے
-
بجٹ کسان، صنعتکار و عوام دوست ہوگا، روزمرہ استعمال کی اشیاء اورادویات کوسستا کیا جائے گا، حذیفہ رحمان
-
توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ‘پاکستان کمزور شرح نمو والا ملک
-
برطانوی وزیردفاع جان ہیلی کے طیارے کا سگنل روسی سرحد کے قریب جام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.