پاکستان ، چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی چیانگ تقریب میں موجود رہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 مئی 2026 18:17

پاکستان ، چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مئی ۔2026 ) پاکستان اور چین کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی چیانگ تقریب میں موجود تھے.

(جاری ہے)

تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط کئے گئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقیاتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وزیر منصوبہ بندی اور چینی قومی ترقی و منصوبہ بندی کمیشن کے ڈائریکٹر ژینگ سانجی نے دستخط کئے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر چین کے وزیر ماحولیات ہوانگ رنچیانگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے، پاکستان اور چین کے درمیان ویٹرنری ویکسین عطیہ کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور چین کے وزیر زراعت ژانگ ژو نے کئے خشک میوہ جات اور ڈرائی فروٹ کیلئے معائنہ، قرنطینہ اور حفظان صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹو کول کی یادداشت پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور پاکستانی سفری خلیل ہاشمی نے دستخط کئے مکئی کیلئے نباتاتی صحت تقاضوں سے متعلق پر وٹوکول بارے یادداشت پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے دستخط کئے.

مطابقتی جانچ میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن کے ڈائریکٹر لوووین اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کئے، شنہو نیوز ایجنسی اور پاکستانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے صدر فو ہوا نے دستخط کئے چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول اور پاکستان نیشنل سکول پبلک پالیسی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی کے سکول کے نائب صدر شی چن تا اور پاکستانی سفری خلیل ہاشمی نے دستخط کئے.

چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی وژن کے درمیان مشترکہ ڈاکیو منٹری پروڈکشن میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شینگہائی ژونگ نے دستخط کئے سائنس و ٹیکنالوجی میں عوامی تبادلوں کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارٹی برانچ سیکرٹری ہی جونکے اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کئے پاکستان، چین آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چین کے نائب وزیر تجارت یان ڈونگ اور سیکرٹری تجارت جو اد پال نے کئے، انسداد دہشتگردی آلات میں تعاون کی دستاویز اور انسانی وسائل کی ترقی کے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین چن ژیاڈونگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کئے.

پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور چیئرمین چن ژیاوڈونگ نے دستخط کئے چین فارن افیئرز یونیورسٹی اور پاکستان فارن سروس اکیڈمی کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر ڈی جی پاکستان فارن سروس اکیڈمی سعید جیلانی اور چینی فارن افیئرز یونیورسٹی کے پارٹی سیکرٹری وانگ شٹنگ نے دستخط کئے.