بھارت ہماری مذہبی، ثقافتی اور تاریخی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میر واعظ
اتوار 31 مئی 2026 00:47
(جاری ہے)
میر واعظ نے کہ مزید ستم ظریقی یہ ہے کہ لوگوں کو اس طرح کی ناانصافیوں کیخلاف آواز اٹھانے کی بھی اجازت حاصل نہیں ہے کیوں کہ انہیں پابندیوں ، دھمکیوں ، گرفتاریوں کے ذریعے خاموش رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے علاقے کی منتخب شدہ نیشنل کانفرنس حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسکا بنیادی فرض ہے کہ وہ مذہبی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرے۔میرواعظ نے کہاکہ یہ ہمارے وجود اور بقا کا معاملہ ہے لہذا ہم سب کو اس پر سنجیدگی سے غور وفکر کرنا ہوگا۔بھارتی فورسز کیطرف سے ضلع راجور ی کے علاقوں ڈوریمل اور گمبھیر مغلان میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی آج مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہی۔ آپریشن میں مزید تیزی لاتے ہوئے پیرا کمانڈوز کی تازہ کمک منگوالی گئی ہے۔آپریشن میں ہیلی کاپٹر ، ڈرون کیمرے اور سراغ رساں کتے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔بھارتی حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ علاقے میں متعدد عسکریت پسند موجود ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے زائدعرصے سے جاری اس پرتشدد آپریشن کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور مسلسل خوف ودہشت کے ماحول میںجی رہے ہیں۔ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع سری نگر میں مزید دو شہریوں کی غیر منقولہ جائیددادیں ضبط کر لی ہیں۔ پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر سرینگر کی فردوس کالونی بمنہ میں مدثر احمد نامی شہری کا دو منزلہ رہائشی مکان اور چار مرلہ اراضی ضبط کر لی۔ ضبط کی گئی جائیداد کی مالیت تقریبا 1.5 کروڑ روپے ہے۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں سرینگر ہی کے علاقے مہاراج گنج میں شفیق احمد نامی شخص کا گھر ضبط کیا جس کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں، املاک پر قبضے اور دیگر جابرانہ کارروائیوں کے ذریعے نہتے کشمیریوں کو مسلسل ہراساں اور خوف ودہشت کا شکار کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت آزادی کی جائز آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے اوحشیانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔انہوں نے نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے سیاسی نظریات کی پاداش میں مسلسل قید رکھا جا رہا ہے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیاکہ وہ غیرقانونی طور پر نظربندکشمیریوں کی رہائی اورمسئلہ کشمیرکو اپنی کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.