نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کےلئے مسلسل سرمایہ کاری اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام
منگل 2 جون 2026 13:08
(جاری ہے)
ملاقات کا ایک اہم پہلو ڈیجیٹل یوتھ ہب (ڈی وائے ایچ) کی نمایاں کامیابی رہی، جس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد اب 800,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔
یہ نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سیکھنے اور مواقع حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان کی بڑی نوجوان آبادی ایک اہم قومی اثاثہ ہے، جس کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے وفد کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری اہم پالیسی اقدامات، بشمول نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی اور نیشنل ایڈولیسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی، کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن کا مقصد نوجوانوں کے لیے سازگار ماحول اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر کیون فری نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رسائی پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں، امنگوں اور فعال شرکت کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان کے لیے روزگار اور ترقی کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں ۔اس موقع پر دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو تعلیم، ہنر مندی، روزگار، رہنمائی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع سے جوڑنے والا ایک موثر اور جامع پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم یوتھ پروگرام، جنریشن ان لمیٹڈ اور یونیسیف کے درمیان نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل رسائی، ہنر مندی کے فروغ اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پاسکو کے زریعے صوبے کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، گورنرخیبر پختونخوا
-
آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسلم لیگ کا کردار مثبت اور فیصلہ کن ہوگا،چوہدری شجاعت حسین
-
9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات ،علیمہ خان،عظمی خان ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
’’آئو میں تمہیں زمزم پلاتا ہوں ‘‘تیزاب گردی واقعہ میں 6 افراد جھلس گئے، ملزم گرفتار
-
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، شرح نمو چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بنا
-
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
-
سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.