جناح ہسپتال میں ہیٹ ویو آگاہی مہم کے تحت ایمرجنسی سٹاف میں کیپس تقسیم کی گئیں

منگل 2 جون 2026 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) کراچی شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر جناح اسپتال میں ہیٹ ویو آگاہی مہم کے تحت ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جناح اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے ایمرجنسی روم کے تمام عملے میں کیپس تقسیم کیں تاکہ گرمی کے اثرات سے بچا اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دیا جا سکیاس موقع پر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے دوران طبی عملے کی صحت اور حفاظت بھی انتہائی اہم ہے، کیونکہ ایمرجنسی اسٹاف ہر وقت مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیاس اقدام کو طبی عملے نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔