سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے معاملے سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا،ذرائع

بدھ 3 جون 2026 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2026ء) ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج یاکسی بھی فیصلے کا اختیار اپوزیشن قیادت کو دے رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات شفیع جان نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کا فیصلہ بطور چیف ایگزیکٹیو سہیل آفریدی نے کیا، سہیل آفریدی صوبے اورپارٹی کیلئے جو بہتر سمجھیں گے وہ کریں گے۔شفیع جان نے کہاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان قیادت اور اپوزیشن کو اس فیصلے سے آگاہ کردیں گے، اپوزیشن کو احتجاج کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔