ہیپاٹائٹس سی پروگرام قومی صحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، مصطفی کمال
ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جنگ میں تمام اداروں کا مشترکہ اور منظم کردار ناگزیر ہے، وفاقی وزیر کی گفتگو
جمعرات 4 جون 2026 18:05
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی پروگرام قومی صحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے جس کے پیش نظر اس بیماری کا خاتمہ قومی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مصر کے کامیاب ماڈل کو اپنایا ہے اور مصر کی طرح پاکستان کو بھی ہیپاٹائٹس سی فری ملک بنانا ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ بیماری کے خاتمے کے لیے موثر اور مربوط اقدامات کو یقینی بنائیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جنگ میں تمام اداروں کا مشترکہ اور منظم کردار ناگزیر ہے، یہ صرف ایک صحت پروگرام نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک جامع مہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔وفاقی وزیرِ صحت نے عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی سکریننگ کے لیے شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے کیریئرز کی بروقت نشاندہی اور فوری علاج کے ذریعے بیماری کے پھیلا کو مثر انداز میں روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکریننگ کے عمل کو مزید تیز، آسان اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ ساتھ ہی مثبت تشخیص ہونے والے مریضوں کے بروقت اور مکمل علاج کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔وزیرِ صحت نے عوام سے اپیل کی کہ اسلام آباد میں قائم 15 منتخب صحت مراکز سے ہیپاٹائٹس سی کا مفت ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروائے اور اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور معاشرے کے دیگر افراد کو بھی اس کی ترغیب دے تاکہ پاکستان کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک بنانے کے قومی ہدف کے حصول میں مدد مل سکے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.