بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فی لیٹر پیٹرول 500 روپے تک فروخت ہونے لگا، متعدد فلنگ اسٹیشنز عارضی بند ہوگئے
بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، سپلائی میں تعطل باعث ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کا نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 4 جون 2026
19:57
(جاری ہے)
نیوزایجنسی کے مطابق صدرپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن قیام الدین آغا کے مطابق شکار پور سے پیٹرول کی فراہمی میں اضافہ کردیا گیا ہے ایک دو روز میں صورتحال معمول پر آئے گی۔ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے ، آج کوئٹہ کے پیٹرول پمپوں پر 6 لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین اور ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت موجودہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی انتہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پیٹرول 800 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث رکشہ، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری گھنٹوں انتظار کے باوجود پیٹرول حاصل نہیں کر پا رہے جبکہ بارڈر کی بندش سے کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ راحب خان بلیدی نے کہا کہ بے روزگاری، غربت، کرپشن اور لاقانونیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ممکن ہے کہ ہفتے کے آخر تک معاہدہ طے پا جائے
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں2.70 فیصد کمی کے بعد 95.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی
-
پاکستان کا بھارت پر آبی معاہدہ معطل کرنے کے بعد پانی کو ہتھیار بنانے کا الزام
-
پاکستان آسٹریلیا انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
-
بلوچستان میں ہم اے آئی کو استعمال کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے
-
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فی لیٹر پیٹرول 500 روپے تک فروخت ہونے لگا، متعدد فلنگ اسٹیشنز عارضی بند ہوگئے
-
ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی و ہلاکت کیس، تفتیش میں پیشرفت
-
اسرائیل کا غزہ پولیس کو مسلسل نشانہ بنانا قابل مذمت، انسانی حقوق دفتر
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں پر یو این چیف کو تشویش
-
سلامتی کونسل: پانچ غیر مستقل ارکان کا انتخاب، جرمنی اور فلپائن ناکام
-
کانگو: ایبولا پر قابو پانے کی کوششوں میں عوامی تعاون کی ضرورت، ٹیڈروز
-
یمن: امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.