سلامتی کونسل: پانچ غیر مستقل ارکان کا انتخاب، جرمنی اور فلپائن ناکام
یو این
جمعرات 4 جون 2026
19:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 جون 2026ء) آسٹریا، کرغیزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور زمبابوے 2027 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ
کی جنرل اسمبلی میں کونسل کے نئے ارکان کے لیے ہونے والی خفیہ رائے شماری میں مجموعی طور پر سات ممالک امیدوار تھے۔ نومنتخب ارکان صومالیہ، پاکستان، پاناما، ڈنمارک اور یونان کی جگہ لیں گے جن کی موجودہ رکنیت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔رائے شماری میں مغربی یورپی اور دیگر ممالک کے گروپ کے لیے دو نشستیں مختص تھیں جن پر آسٹریا، جرمنی اور پرتگال امیدوار تھے۔ افریقی اور ایشیائی بحرالکاہل کے گروپ کے لیے دو نشستوں پر زمبابوے، کرغیزستان اور فلپائن کے مابین مقابلہ ہوا۔
(جاری ہے)
لاطینی امریکی اور غرب الہند کے ممالک کے لیے ایک نشست پر ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو امیدوار تھا۔
کامیاب امیدوار اور حاصل کردہ ووٹ
طے شدہ طریقہ کار کے مطابق افریقی اور ایشیائی بحرالکاہل کے گروپ کو ملنے والی دو نشستوں میں سے ایک افریقی اور دوسری ایشیائی ملک کے لیے مخصوص تھی۔
ان میں افریقی نشست پر زمبابوے نے پہلے ہی مرحلے میں 182 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی۔ تاہم کرغیزستان اور فلپائن مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکے جس کے باعث جنرل اسمبلی نے ان کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے مزید تین مراحل پر مشتمل خفیہ رائے شماری کرائی اور بالآخر کرغیزستان 142 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پایا جبکہ فلپائن کو آخری مرحلے میں 49 ووٹ ملے۔
لاطینی امریکی اور غرب الہند کے گروپ کی نشست ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو نے 181 ووٹ حاصل کر کے جیت لی۔
مغربی یورپی اور دیگر ممالک کے گروپ میں پرتگال کو 134 ووٹ، آسٹریا کو 131 ووٹ اور جرمنی کو 104 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح اکثریتی ووٹوں کی بنیاد پر پرتگال اور آسٹریا فاتح قرار پائے۔
اقوام متحدہ
کی سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کو مستقل ارکان کا درجہ اور ویٹو کا حق حاصل ہے۔ باقی 10 غیر مستقل ارکان میں سے ہر سال پانچ ممالک کا انتخاب جنرل اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ممکن ہے کہ ہفتے کے آخر تک معاہدہ طے پا جائے
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں2.70 فیصد کمی کے بعد 95.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی
-
پاکستان کا بھارت پر آبی معاہدہ معطل کرنے کے بعد پانی کو ہتھیار بنانے کا الزام
-
پاکستان آسٹریلیا انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
-
بلوچستان میں ہم اے آئی کو استعمال کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے
-
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فی لیٹر پیٹرول 500 روپے تک فروخت ہونے لگا، متعدد فلنگ اسٹیشنز عارضی بند ہوگئے
-
ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی و ہلاکت کیس، تفتیش میں پیشرفت
-
اسرائیل کا غزہ پولیس کو مسلسل نشانہ بنانا قابل مذمت، انسانی حقوق دفتر
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں پر یو این چیف کو تشویش
-
سلامتی کونسل: پانچ غیر مستقل ارکان کا انتخاب، جرمنی اور فلپائن ناکام
-
کانگو: ایبولا پر قابو پانے کی کوششوں میں عوامی تعاون کی ضرورت، ٹیڈروز
-
یمن: امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.