امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں پر یو این چیف کو تشویش
یو این
جمعرات 4 جون 2026
19:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 جون 2026ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے گزشتہ رات امریکہ اور ایران کی ایک دوسرے کے خلاف عسکری کارروائیوں اور ایران کی جانب سے کویت اور بحرین پر حملوں کی اطلاعات کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ
کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل کو ان حملوں میں شہری ہلاکتوں کی اطلاعات پر بھی سخت تشویش ہے۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ایسی کشیدگی سے گریز کریں جو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہو۔ تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا لازم ہے۔
پاکستانی ثالثی کی حمایت
سیکرٹری جنرل نے شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہری مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانا قطعی طور پر ممنوع ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون اور دیگر عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن احتیاطی اقدامات اٹھائیں۔
سیکرٹری جنرل نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی قیادت میں جاری ثالثی اور مصالحتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ سفارتی اقدامات میں تعمیری اور نیک نیتی پر مبنی انداز میں شریک ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ممکن ہے کہ ہفتے کے آخر تک معاہدہ طے پا جائے
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں2.70 فیصد کمی کے بعد 95.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی
-
پاکستان کا بھارت پر آبی معاہدہ معطل کرنے کے بعد پانی کو ہتھیار بنانے کا الزام
-
پاکستان آسٹریلیا انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
-
بلوچستان میں ہم اے آئی کو استعمال کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے
-
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فی لیٹر پیٹرول 500 روپے تک فروخت ہونے لگا، متعدد فلنگ اسٹیشنز عارضی بند ہوگئے
-
ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی و ہلاکت کیس، تفتیش میں پیشرفت
-
اسرائیل کا غزہ پولیس کو مسلسل نشانہ بنانا قابل مذمت، انسانی حقوق دفتر
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں پر یو این چیف کو تشویش
-
سلامتی کونسل: پانچ غیر مستقل ارکان کا انتخاب، جرمنی اور فلپائن ناکام
-
کانگو: ایبولا پر قابو پانے کی کوششوں میں عوامی تعاون کی ضرورت، ٹیڈروز
-
یمن: امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.