بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی نہیں بننے دیا، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کیپٹن صدر کے بیان پر رد عمل

بلاول بھٹو زرداری کو نشانہ بنانا دراصل جمہوری سیاست کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،مخالفین کے پاس اگر کوئی متبادل پروگرام ہے تو وہ عوام کے سامنے رکھیں، الزامات سے کچھ نہیں ہوتا، نفیسہ شاہ ، ناز بلوچ

جمعہ 5 جون 2026 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2026ء) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور ناز بلوچ نے کیپٹن صفدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی نہیں بننے دیا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ وہ نوجوان قیادت کی علامت ہیں جنہوں نے نفرت کی سیاست کے مقابلے میں مکالمے اور اتحاد کا راستہ اختیار کیا۔

نفیسہ شاہ نے نکہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل پر رہا ہے، کردار کشی پر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ شہیدوں کے وارث ہیں اور ان کی سیاست کا محور آئین، جمہوریت اور عوامی رائے کا احترام ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ جو لوگ آج ان پر انگلی اٹھا رہے ہیں وہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ مضبوطی سے پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کارکنان اور عوام جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری صبر، تحمل اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام مثبت بیانیے کو پہچانتے ہیں اور وہ نفرت پر مبنی سیاست کو مسترد کریں گے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو نشانہ بنانا دراصل جمہوری سیاست کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

،بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ مسائل کی سیاست کی، الزامات کی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ماننا ہے کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کارکردگی کا ہو، کردار کشی کا نہیںمخالفین کے پاس اگر کوئی متبادل پروگرام ہے تو وہ عوام کے سامنے رکھیں، الزامات سے کچھ نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ بلاول نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف جس وقار سے پیش کیا وہ سب کے سامنے ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگ سمجھدار ہیں، وہ جانتے ہیں کون خدمت کر رہا ہے اور کون سیاست کو ذاتی عناد بنا رہا ہے۔