بھکر ،پولیس کی نان کسٹم سگریٹ اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی بڑی کھیپ برآمد

پیر 8 جون 2026 19:51

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2026ء) بھکر پولیس کی جانب سے اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بہل پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بہل انسپکٹر خلاص خان کی نگرانی میں جاوید اقبال اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی، جسے شمار کرنے پر 475 ڈنڈے برآمد ہوئے۔بھکر پولیس برآمد ہونے والے نان کسٹم سگریٹ کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مال متعلقہ محکمہ کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔بھکر پولیس کی جانب سے اسمگلنگ، ٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ \378

متعلقہ عنوان :