قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں صوبے کے آئینی حقوق کیلئے اہم کامیابی حاصل کی ہے، شفیع جان

اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے لئے این ایف سی وسائل کی عدم فراہمی کا مسئلہ اٹھایا گیا، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

جمعرات 11 جون 2026 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں صوبے کے آئینی حقوق کیلئے اہم کامیابی حاصل کی ہے، اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے لئے این ایف سی وسائل کی عدم فراہمی کا مسئلہ اٹھایا گیا،سابق فاٹا انضمام کے باوجود وسائل کی تقسیم کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا، شفیع جان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ضم شدہ اضلاع کی ترقی مالی وسائل کی منصفانہ فراہمی سے مشروط ہے، وزیرِاعظم نے خیبرپختونخوا کے مطالبے کو آئینی اور جائز حق قرار دیا، وزیرنے مسئلہ 6 ماہ کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کا معاملہ اٹھایا، وزیرنے نوٹس لیتے ہوئے گندم کی نقل و حرکت پر تمام پابندیاں فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔