Live Updates

ایسا نہیں ہو سکتا ایک طرف مینڈیٹ چوری ہو اور میں تالیاں بجاتا رہوں. بلاول کا اسحاق ڈار کو جواب

ہماری اجلاس میں شرکت علامتی ہوگی ہم نے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے،نون لیگ کے رویئے پر افسوس ہے.شازیہ مری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 جون 2026 17:39

ایسا نہیں ہو سکتا ایک طرف مینڈیٹ چوری ہو اور میں تالیاں بجاتا رہوں. ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2026 ) پیپلز پارٹی کی راہنما شازیہ مری نے بحیثیت سیاسی جماعت نون لیگ کے رویے پر افسوس کا اظہار کردیا اور کہا کہ ہماری اجلاس میں آج شرکت علامتی ہوگی پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ کے معاملے پر کئی ملاقاتیں اور گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی کی سیاسی اسپیس موجود ہے، اس کے ساتھ سازش نہ کی جائے.

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اسپیس سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے تو بہتر رہے گا، جو سیاسی اسپیس پی پی کی ہے، اسے چھینا نہیں جاسکتا شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے، ہم کسی ایک سیاسی جماعت کے لیے اتنی بڑی قربانی نہیں دے رہے.

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری اجلاس میں آج شرکت علامتی ہو گی، قومی ایشوز پر حکومت سے بات چیت کر چکے ہم ان ایشوز کو مکس نہیں کر رہے پی پی رہنما نے کہا کہ بحیثیت سیاسی جماعت نون لیگ کے رویے پر افسوس ہے، اسی افسوس کا اظہار ہمارے چیئرمین اجلاس میں شرکت نہ کر کے کریں گے.

قبل ازیںوزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری بلاول بھٹو کو منانے کیلئے ان کے چیمبر میں پہنچے اور پی پی پی چیئرمین کو منانے میں کامیاب ہوگئے تاہم واضح نہیں ان کی کامیابی پیپلزپارٹی کی جانب سے اجلاس میں شرکت کا علامتی فیصلہ ہے یا مکمل شرکت کیونکہ ابھی تک بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر راہنما ایوان میں نہیں پہنچے. اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے ان کے چیمبر میں ملاقات کیلئے پہنچے تھے خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار ہے، پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، کچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہورہی ہے، ایسا نہیں ہو سکتا ایک طرف مینڈیٹ چوری ہو اور میں تالیاں بجاتا رہوں. 
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات