وفاقی بجٹ میں زراعت و لائیو سٹاک کو ترجیح دینے سے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی، عاشق حسین کرمانی
جمعہ 12 جون 2026 19:39
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ معیاری بیج، کھاد، زرعی ادویات اور جدید زرعی مشینری کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے ساتھ ساتھ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن جیسے منصوبے پیداواری لاگت میں کمی لائیں گے اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ان اقدامات سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور زرعی شعبے کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوگی۔عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ لائیو سٹاک پاکستان کی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔ بجٹ میں اس شعبے پر خصوصی توجہ سے گوشت، دودھ اور دیگر مویشی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جس سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمدات میں اضافے کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معاشی چیلنجز اور مالی دبا کے باوجود وفاقی حکومت نے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے عام شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ حکومت کی عوامی فلاح کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔صوبائی وزیر زراعت نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی بجٹ میں کیے گئے اقدامات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے اور پاکستان زرعی پیداوار، خوراک کے تحفظ اور معاشی استحکام کے اہداف کے حصول میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔مزید زراعت کی خبریں
-
ملک میں غیر موثر آبپاشی کے طریقوں کے باعث ہر سال تقریباً 50 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوتا ہے ،ماہرین
-
پاکستان اور چین کا ٹماٹر کی اعلیٰ پیداواری اقسام متعارف کرانے پر اتفاق،معاہدے پر دستخط
-
پاکستان کے قومی پھل آم کی برآمدات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
-
پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں آئینی رٹ پٹیشن دائر
-
پاکستان بزنس فورم کا 28ویں آئینی ترمیم میں معاشی اصلاحات کو شامل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا بھر میں کچھووں کا عالمی دن ’’ورلڈ ٹرٹل ڈے‘‘ 23 مئی کو منایا جائے گا
-
وہاڑی میں ایک لاکھ 45 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کا ہدف، کاشتکاروں کو معیاری بیج و کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
-
دھان کی اقسام اور وقتِ کاشت بارے سفارشات جاری
-
آرگینک فارمنگ آنے والے برسوں میں ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے‘ نجم مزاری
-
پاکستان میں آم کازیر کاشت رقبہ1لاکھ75ہزار308 ایکڑجبکہ پنجاب میں 1لاکھ14ہزار432 ایکڑہے، ترجمان مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.