تجارتی جہازوں پر حملے، بھارت کا امریکہ سے احتجاج، امریکی سفارتخانے کا نائب سربراہ طلب

جمعہ 12 جون 2026 22:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) بھارت نے عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر امریکی حملوں کے معاملے پر امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے نائب سربراہ کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے 3روز کے دوران دوسری بار اس معاملے پر امریکی حکام کے سامنے اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز عمان کے قریب آئل ٹینکر سیٹی بیلو پر امریکی حملے میں 3بھارتی سیلرز ہلاک ہو گئے تھے۔