آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے عہدیداروںکا سیف اللہ خان سے اظہارتعزیت

ہفتہ 13 جون 2026 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2026ء) آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے عہدیداروں نے یو ایم سی ورکرز یونین کے صدر سیف اللہ خان کے چچا زاد بھائی شہزاد گلکے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فیملی سے تعزیت کی اور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں اور تمام لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر سلطان محمد خان،پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین عبدالستار ،خزانچی عبدالستار جونیئر،ایجوکیشن سیکرٹری عبدالحلیم خان ،آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین اوربلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی ، انڈسٹری آل گلوبل یونین کے پاکستان میں پراجیکٹ کوآڈی نیٹر تنویر نذیر،آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک) پنجاب کے سابق چیئرمین محمد قیصر چوہان ، آفتاب رائٹنگ سنز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبیداللہ گجر، پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے خیبر پختونخوا( شا نگلہ )سے ممبرایگزیکٹوکونسل علی باش خان ، شانگلہ کول مائنز ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سموا) کے سرفرازخان ، پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین را سعید خٹک ، یونائیٹڈ ماربل ورکرز یونین چاغی کے صدر سعید احمد بلا نوشی،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین شاہرگ کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی یونس،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سورنج کے جنرل سیکرٹری سجاد کھوکھر،ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری منظور احمد بلوچ ،سینئر نائب صدر شاہنواز زہری، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدر نصیب اللہ بازئی ، کوئٹہ سرینا ہوٹل لیبر یونین (سی بی ای)کے صدر عجب خان سمیت دیگر ٹریڈ یونین رہنمائوں آصف شاہ ،شاہ وزیر،محمد زمین، ولید ، نور شاہ ،حنیف کاکڑنے یو ایم سی ورکرز یونین کے صدر سیف اللہ خان کے چچا زاد بھائی شہزاد گلکے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیف اللہ خان کے چچا زاد بھائی شہزاد گل کی مغفرت فرمائے ،ان کے درجات بلند کرئے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیںجبکہ تمام لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرے۔

۔