صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی کافیض آباد سیدو شریف میں خوڑ کی صفائی و کھدائی مہم کا باقاعدہ افتتاح
اتوار 14 جون 2026 18:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب میں عوام کو جو نقصانات اٹھانے پڑے اس پر ہم سب افسردہ ہیں لہٰذا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے خوڑوں کی صفائی اور کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے تاکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے دوران پانی گھروں اور آبادیوں میں داخل نہ ہو اور پانی کا بہا اپنی قدرتی گزرگاہوں میں بلا رکاوٹ جاری رہے۔
فضل حکیم خان نے کہا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے (فیز ون) میں خوڑوں کی صفائی اور پانچ فٹ تک کھدائی کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے (فیز ٹو) میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور مضبوطی کے کام کو تسلی بخش انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مینگورہ سٹی کو مستقبل میں ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کی حکومت قائم ہے اور عوام کو مکمل حق حاصل ہے کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔ اگر کہیں بھی ناقص یا غیر معیاری کام نظر آئے تو اس کی فوری نشاندہی کی جائے، متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوامی وسائل کے ضیاع کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ فضل حکیم خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام معیار، شفافیت اور مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں اور شہری آبادی کو ممکنہ سیلابی نقصانات سے محفوظ بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
نہروں، ندی نالوں، جھیلوں اور ڈیموں میں نہانے اور تیراکی پر 30 روز کیلئے پابندی نافذ
-
فرانس میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچادی،ہلاکتیں 2 ہزار سے زائد ہوگئیں
-
نجی شعبے ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نہال ہاشمی ، گورنر سندھ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یکہ غنڈ مہمند میں پولیس ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
ایف آئی اے کی کارروائی، 2 سال سے مطلوب انسانی اسمگلر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار
-
کاروباری برادری ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، گورنر سندھ
-
ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستے، ٹماٹر 125 فیصد مہنگے ہوگئے
-
شرجیل میمن اور رانا قاسم نون کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی سفارشات حکومت کو پیش
-
پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، سپلائی متاثر ہونے لگی
-
دانہ سر بس حادثے کے جائے وقوعہ پر حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو سرگرمیاں جاری
-
شازیہ مری کا شیرانی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.