ٴالخدمت اسلامک مائیکروفنانس کی سالانہ تین روزہ اسٹریٹجک پرفارمنس اینڈ پلاننگ کانفرنس اختتام پذیر
پیر 15 جون 2026 22:06
(جاری ہے)
شرکاء نے اسلامک مائیکروفنانس کے ذریعے غربت کے خاتمے، خود روزگاری کے فروغ اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ابرار احمد مگوں نے کہا کہ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس گزشتہ 14 برسوں کے دوران 25 ہزار 132 خاندانوں کو معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اپنے قیام سے اب تک 1 ارب 17 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے بلا سود قرضے فراہم کر چکا ہے، جن کے ذریعے ہزاروں خاندان معاشی مشکلات سے نکل کر خود انحصاری کی جانب بڑھے ہیں۔ابرار احمد مگوں نے کہا کہ الخدمت کا اسلامک مائیکروفنانس پروگرام صرف قرضوں کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ معاشی بااختیاری اور سماجی تبدیلی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہر قرض ایک خاندان کو محرومی سے خود کفالت کی جانب لے جانے کی کوشش ہے۔ابرار احمد مگوں نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے جاری کیے گئے بلا سود قرضوں کی تقریباً 98 فیصد شرحِ واپسی پروگرام کی ایک بڑی کامیابی ہے، جو پروگرام کی کامیابی ، مؤثر نگرانی اور ادارے کے شفاف نظام کی عکاسی کرتی ہے۔ابرار احمد مگوں نے بتایا کہ ادارہ اس وقت پاکستان بھر میں 28 کمیونٹی کلسٹرز کے ذریعے غربت کے خاتمے اور پائیدار معاشی ترقی کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ ان کلسٹرز کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مستفیدین کی رہنمائی، استعدادِ کار میں اضافہ اور کمیونٹی کی سطح پر معاشی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ذکر اللہ مجاہد ،ڈاکٹرمحمدمشتاق مانگٹ ودیگر مقررین نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے صرف مالی معاونت کافی نہیں بلکہ استفادہ کرنے والوں کی مسلسل تربیت، رہنمائی، نگرانی اور سماجی معاونت بھی ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس اپنے کمیونٹی ڈویلپمنٹ ماڈل کو مزید مؤثر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات جاری رکھے گا۔کانفرنس میں مختلف ریجنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مالی سال 2026-27 کے لیے مالیاتی، آپریشنل اور سماجی اہداف بھی مقرر کیے گئے۔ شرکائ نے فنڈ ریزنگ کے نئے مواقع تلاش کرنے، قرضوں کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے، مستحق خاندانوں تک رسائی بڑھانے اور جدید ڈیجیٹل نظام کے استعمال کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں خاندان ایسے ہیں جو معمولی مالی معاونت اور درست رہنمائی کے ذریعے غربت کے دائرے سے نکل سکتے ہیں۔ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس اسی وڑن کے تحت کام کر رہی ہے اور آئندہ برسوں میں مزید علاقوں اور مستحق خاندانوں تک اپنی خدمات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔کانفرنس کے اختتام پر شرکائ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر تنظیمی بہتری، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور خدمتِ خلق کے حوالے سے پیش کیے جانے والے بہترین اختراعی خیالات کو بھی سراہا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس اسلامی اصولوں کے مطابق بلا سود مالی معاونت کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے، غربت کے خاتمے، خود روزگاری کے فروغ اور ایک خود کفیل و خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.