بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کو اٴْنکی برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت

بدھ 17 جون 2026 18:29

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کو اٴْنکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کو اٴْنکی برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فوزیہ وہاب ایک بہادر، باصلاحیت اور پٴْرعزم خاتون رہنما تھیں،فوزیہ وہاب نے پارٹی اور جمہوریت کے کاز کی بے مثال لگن کے ساتھ خدمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فوزیہ وہاب نے ملک کی سیاسی تاریخ کے مشکل ترین ادوار میں جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوری مکالمے کے فروغ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کو آگے بڑھانے میں فوزیہ وہاب کی خدمات ان کے لازوال ورثے کا حصہ ہیں۔ انہوںنے مرحومہ فوزیہ وہاب کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا ء کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ فوزیہ وہاب کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔