گلگت بلتستان میں حکومت سازی، استحکام پاکستان پارٹی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا اعلان
اتوار 21 جون 2026 16:53
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیئر حسین بخاری، مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ، صوبائی صدر اور نامزد امیدوار برائے وزارتِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ سمیت دیگر صوبائی عہدیداران موجود تھے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے بھی شرکت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کے صدر حاجی گلبر خان نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان دیگر اہم امور اور مستقبل کے معاملات وفاقی سطح پر مرکزی قیادت طے کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سیاسی اشتراک خطے میں استحکام اور ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کا خطے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آنا خوش آئند اور مثبت پیشرفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اتحاد کے نتیجے میں گلگت بلتستان ترقی، خوشحالی اور بہتر طرز حکمرانی کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سازی اور دیگر انتظامی و سیاسی معاملات پر باضابطہ عمل پیر کے روز سے شروع کیا جائے گا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے حکومت سازی کے عمل میں تعاون پر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تمام اہم معاملات طے پا چکے ہیں اور مستقبل میں بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی پولیس نے قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا
-
ایف آئی اے نے ویزا فراڈ کے ملزم سے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے شکایت کنندہ کے حوالے کر دیئے
-
عشق کے جنون میں سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید سے رہا
-
پی پی قیادت کا گلگت بلتستان کابینہ کا انتخاب خود کرنے کا فیصلہ
-
لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش شروع،نوٹم جاری
-
چینی شہریوں کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم
-
پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیراعظم
-
ڈنکی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش ناکام، تیونس سے 2 پاکستانی شہری ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
-
گوجرانوالہ میں توہم پرستی کی انتہا، جنات اور کالے جادو کے شبہ پر ماں نے چار سالہ معصوم بیٹی کو چولہے پر جلا ڈالا،
-
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ضلعی ویمن پروٹیکشن افسران کے اجلاس میں خواتین کو بہترین تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
-
گورنرسندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
-
پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.