ؒانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے حوالے سے سماعت 23 جولائی کوہوگی

اتوار 21 جون 2026 17:35

$اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2026ء) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے حوالے سے سماعت 23 جولائی کوہوگی عدالت پہلے ہی گرفتار نہ کرنے کا حکم دے چکی ہے ہیانسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 26 نومبر ،سپریم کورٹ ودیگر احتجاجوں پر درج مقدمات میں 243 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کریں گے ۔ عدالت نے تمام متعلقہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماوں کو 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیاتھا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی ایم این ایز، عمیر نیازی، لطیف کھوسہ،جنید اکبر ،ارباب شیر علی، ساجد خان مہمند، سینیٹر فلک ناز چترالی ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان،راجہ بشارت، رؤف حسن، نیاز اللہ نیازی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، سیمابیہ طاہر، نادیہ خٹک، میجر ر طاہر صادق ودیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ کوہسار، کھنہ، ترنول، کراچی کمپنی، سیکرٹریٹ ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔